یوئیفا چیمپئنز لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو لیپزگ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
لندن (92 نیوز)ٹاپ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو یوئیفا چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں جرمن فٹبال کلب لیپزگ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی ۔
جرمن کلب نے تین دو سے میچ اپنے نام کرکے انگلش سائیڈ کا ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کا خواب چکنا چور کردیا، فاتح ٹیم کی جانب سے برونو فرنینڈس اور پال پوگبا نے گول کئے۔
ادھر امریکا کی ٹینس اسٹار صوفیا کینن کو ڈبلیو ٹی اے پلئیر آف دی ائیر قرار دے دیا گیا، صوفیا کینن نے آسٹریلین اوپن میں اپنا پہلا سنگل گرینڈ سلام جیتا تھا وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی آٹھویں امریکن کھلاڑی بن گئیں۔