Thursday, April 25, 2024

سندھ ہائیکورٹ میں فائر قوانین بارے کیس ، عدالت کا ادارے پربرہمی کا اظہار

سندھ ہائیکورٹ میں فائر قوانین بارے کیس ، عدالت کا ادارے پربرہمی کا اظہار
December 8, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں فائر قوانین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ لائنیں کیوں خراب ہوتی ہیں اور اتنا عرصہ کیوں لگتا ہے بحال ہونے میں ؟۔عدالت نے ایس بی سی اے ریگولیشنز کی تیاری میں چیف فائر آفیسر کی مشاورت بھی شامل کرنے کی ہدایت دے دی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں فائر قوانین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر 16 فعال ہوگیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ  لائنیں کیوں خراب ہوتی ہیں اور اتنا عرصہ کیوں لگتا ہے بحال ہونے میں ؟ ہمارے حکم کے بعد ٹھیک کیا گیا آپ عدالتی حکم کا انتظار کیوں کرتے ہیں ؟۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا کیا ہوا ؟ جس پر میونسپل کمشنر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  خراب کی گاڑیوں کی مرمت جاری ہے ، نئی گاڑیاں بھی آنے والی ہیں ، ابھی 14 گاڑیاں فعال ہیں ، 30 کی مرمت جاری ہے ، ایک ماہ میں گاڑیوں کی مرمت کا کام مکمل ہوجاۓ گا ،وفاقی حکومت سے 48  نئی گاڑیاں بھی جلد مل جائیں گی۔