Saturday, April 20, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی
December 8, 2020

کوئنز ٹاؤن (92 نیوز)نیوزی لینڈمیں موجود قومی کرکٹ ٹیم چودہ روزہ آئسولیشن پیریڈختم ہونے پر کرائسٹ چرچ سےکوئنز ٹاؤن پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم  کو نیوزی لینڈمیں چودہ روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعدمینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی ،جس پر  52ارکان کرائسٹ چرچ سےپرواز کے ذریعے  کوئنز ٹاؤن پہنچ گئے،وزارت صحت نیوزی لینڈ کے مطابق پاکستانی ٹیم میں 6 ایکٹیو کیسز میں سے 5 صحت یاب ہوگئے، پاکستانی کرکٹرز کے 5 مرتبہ پی سی آر اور ایک مرتبہ بلڈ ٹیسٹ لیا گیا۔ انہیں آئسولیشن کے دوران ٹریننگ کی اجازت بھی نہیں تھی۔

قومی ٹیم نے کوئنز ٹاؤن روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل میں دوگھنٹے تک قیام کیا۔کوئنز ٹاؤن میں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا۔کرائسٹ چرچ سے دوسرا رکن جمعرات کو اسکواڈ جوائن کرے گا ۔

اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی اور دیگر کھلاڑیوں کی مارکیٹ میں چہل قدمی کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں،اظہر علی نے ہوٹل کے باہر مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18دسمبر  کو ہوگا۔