Tuesday, April 23, 2024

کراچی گلشن اقبال میں 21 اکتوبر کا دھماکا ، بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف

کراچی گلشن اقبال میں 21 اکتوبر کا دھماکا ، بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف
December 7, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی گلشن اقبال میں 21 اکتوبر کے دھماکے میں بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف ہو گیا۔ کراچی یونیورسٹی لیب نے دھماکے میں ٹی این ٹی کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

92 نیوز کو موصول لیب  رپورٹ  میں بتایا  گیا ہے کہ ایک پارسل کے نمونے  میں خطرناک ٹی این ٹی بارودی مواد پایا گیا جبکہ دوسرے پارسل میں مٹی ، گلاس اور دھات کے ٹکرے تھے۔

 

دوسری جانب بی ڈی ایس ذرائع کا  دعویٰ ہے خطرناک ٹی این ٹی مواد ماضی میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہو چکا ہے جبکہ بی ڈی ایس کے ہی  فراہم کردہ 6 نمونے پولیس نے جامعہ کراچی کی لیب بھجوائے تھے۔

مسکن چورنگی کے قریب اپارٹمنٹ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں  9 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے تھے جبکہ ابتداء میں دھماکے کی وجہ گیس لیکیج کو قرار دیا گیا تھا۔