Friday, March 29, 2024

کورونا ویکسین کی دستیابی ، حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کورونا ویکسین کی دستیابی ، حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
December 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں حماد اظہر ، فواد چودھری ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ثانیہ نشتر شامل ہیں۔ کمیٹی کو ویکسین کے حصول اور انتظامی معاملات پر فیصلے کا اختیار ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پہنچے جہاں انہیں چین سے آئی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ۔ پروفیسر جاوید اکرم  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو کلینیکل فیز تھری کی کورونا ویکسین لگائی گئی۔

واضح رہے کہ  ملک بھر میں ایک روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.71 فیصد ہو گئی۔ کراچی میں شرح سب سے زیادہ 21.31 فیصد تک  ہے ۔ ایبٹ آباد کا  اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت 2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،327 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔