Friday, April 26, 2024

سرجانی ٹاؤن کراچی میں ہوا پولیس مقابلہ جعلی ثابت

سرجانی ٹاؤن کراچی میں ہوا پولیس مقابلہ جعلی ثابت
December 7, 2020

کراچی (92 نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ہوا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا ، سندھ ہائیکورٹ نے پولیس پارٹی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سرجانی ٹاؤن کراچی میں پولیس مقابلہ 2019میں ہوا تھا، عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو پولیس پارٹی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم  دے دیا۔

جعلی پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی  پولیس پارٹی میں اے ایس آئی عمران،پولیس کانسٹیبلز عارف،سجاد،وقار اور فہد علی شامل تھے ۔

ادھر کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزموں کی ہلاکت کے  معاملے  پر جائے واقعہ سے ملنے والے خول میچ کرگئے۔

تفتیشی حکام  کے مطابق مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی،فائرنگ کے دوران ایک گولی اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی۔