Thursday, April 25, 2024

بنڈل آئی لینڈ کو ترقی دینگے ، یہ دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ

بنڈل آئی لینڈ کو ترقی دینگے ، یہ دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، گورنر سندھ
December 6, 2020

کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ کو ترقی دیں گے، یہ دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

گورنر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  بنڈل آئی لینڈ سندھ کا اور سندھ پاکستان کا حصہ ہے، منصوبے سے سندھ کو روزگار ملے گا، سندھ کو توڑنے کا خواب پورا نہیں ہوگا،سازشیں ناکام ہوں گی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم جلد سندھ کے دوسرے شہروں کیلئے کراچی سے بھی بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔