Friday, March 29, 2024

احتساب کے ادارے کا بھی احتساب ہونا چاہیے ، سلیم مانڈوی والا

احتساب کے ادارے کا بھی احتساب ہونا چاہیے ، سلیم مانڈوی والا
December 6, 2020

اسلام (92 نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا احتساب کے ادارے کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ پہلی بار سینیٹ نیب کے افسروں کی آمدن کو دیکھے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا نے کہا کہ ہم نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن تیار کرلی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں نیب سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو بلایا جائے گا۔ اب یہ معاملہ سینیٹ آف پاکستان اور نیب کے درمیان ہے۔ نیب نے ظلم کئے ہیں۔ نیب کی تحویل میں لوگ مرے ہیں۔ ہم بتائیں گے کہ نیب کسٹڈی میں کتنے لوگ مرے۔ نیب کی حراست میں جتنے لوگوں کی اموات ہوئیں سب سامنے لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ آپ پورے پاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیب مزید بدنام ہو رہا ہے۔ نیب کو ایکسپوز کرنے کیلئے ایک ایک سینیٹر متحد ہے ۔ نیب کی حرکتوں کو روکنا ضروری ہو گیا ہے۔ نیب کے سٹاف کی ڈگریاں چیک کریں گے۔ اب ہم ان کی انویسٹی گیشن کریں گے۔ ان کی ڈگریاں چیک کریں گے۔

سلیم مانڈی والا کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہو گا کہ کوئی نیب کا احتساب کرے گا۔ نیب کی طرح چھپے کمرے میں انویسٹی گیشن نہیں کریں گے۔ جب ان کی انویسٹی گیشن ہو گی تو آپ سب بیٹھیں گے۔ سینیٹ اجلاس ہر صورت ہو گا۔ وزیراعظم کو خط لکھا ہے، جلد آرمی چیف کو بھی خط موصول ہو جائے گا۔ نیب نے اگر مجھ پر اور ساتھیوں پر حملہ کیا تو ان کو ہر جگہ ایکسپوز کریں گے۔