Saturday, April 20, 2024

رانا مبشر ، وحید گل ، مبین داؤد ، افضل کھوکھر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے

رانا مبشر ، وحید گل ، مبین داؤد ، افضل کھوکھر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے
December 5, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا مبشر اقبال ، سابق ایم پی اے وحید گل، چیئرمین یونین کونسل مبین داؤد اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، 92 نیوز کے پروگرام دی لاسٹ آور میں ن لیگ رہنماؤں کے گردگھیرتنگ ہونے کی خبر ایک روزپہلے ہی بریک کردی گئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ لاہور اور اینٹی کرپشن پنجاب بااثر قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہو گئے ، مسلم لیگ ن کے موجودہ ایم این اے رانا مبشر، سابق ایم پی اے وحید گل اور سیف الملوک کھوکھر اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے،  ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے لاہور کے بڑے قبضہ مافیا کے خلاف چار ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دئیے۔

92 نیوز کے پروگرام دی لاسٹ آورمیں ایڈیٹر فورم رانا عظیم نے ن لیگ رہنماؤں کے گرد گھیرا ہونے کی خبر ایک دن پہلے ہی دے دی تھی۔

اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پررانامبشر،وحید گل اورسیف الملوک کھوکھر کے فرنٹ مینوں پر چار مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دئیے ، ریفرنس کے مطابق مسلم لیگ ن کےرانا مبشر،سیف الملوک کھوکھر اور وحیدگل نے فرنٹ مینوں کے ذریعے سرکاری املاک پر قبضہ اور جعل سازی سے خزانےکو اربوں کانقصان پہنچایا۔

ایم این اے رانا مبشر احمد کا فرنٹ مین محمد بوٹا لاہور کینٹ کے علاقے موضع دھلا گُلا میں 64 کنال سے زائد  قیمتی سرکاری زمین پر قابض ہے، ڈی سی لاہور کے مطابق سیف الملوک کھوکھر نے اپنے فرنٹ مین یو سی چیئرمین مبین داؤد، مبشر ،افضل خان کی مدد سے اسی کنال اراضی پر قبضہ کیا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق ملک سیف الملوک کھوکھر کے قبضہ میں یہ 80 کنال انتہائی قیمتی اراضی نزول لینڈ قرار دیکر بحق سرکار ضبط کر لی گئی ہے۔

ریفرنس کے مطابق سابق ایم پی اے وحید گل کے فرنٹ مین محمد طارق اور شراکت دار محمد نصراللہ نے اربوں کی سرکاری اراضی پرقبضہ کررکھاہے۔