Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کی تباہ کاریاں، شفاء فاﺅنڈیشن کی جانب سے مساجد میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد

کورونا کی تباہ کاریاں، شفاء فاﺅنڈیشن کی جانب سے مساجد میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد
December 5, 2020

کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں

 

کراچی (بیورو رپورٹ) ملک کی معروف، معتبر اور سماجی خدمات میں پیش پیش، شفاء فاﺅنڈیشن کی جانب سے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی بیشتر مساجد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دل کی گہرائیوں سے، بھیگی آنکھوں اور کانپتے ہاتھوں کو اُٹھا کر انتہائی عاجزانہ اور مخلصانہ انداز میں اجتماعی اور انفرادی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال کے باعث ہر چہرے پر پریشانی،غمگینی اور افسردگی عیاں ہے، جہاں ایک جانب خطرناک وبائی مرض جانی نقصان کا سبب بنا، وہیں اس کی تباہ کاریوں نے معیشت پر بھی کاری ضرب لگائی۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر، جمعہ کے بابرکت اور فضیلت سے بھرپور دن کو حکومت کی جانب سے یومِ دعا کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 یوم دعا کے حوالے سے کی گئی کاوشیں، شفاء فاؤنڈیشن کی مخلصانہ سوچ کی عکاس ہیں

 

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے شفاء فاﺅنڈیشن کی جانب سے کاشف شمیم صدیقی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات، اور بالخصوص سندھ میں بارش اور سیلاب کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر  ” ٹھوس اقدامات“ اور ”مثبت آگاہی اجلاس “ اہمیت اختیار کرچکے ہیں، اِس ضمن میں یونیسیف (UNICEF) فنڈڈ پروجیکٹ کے تحت شفاء فاﺅنڈیشن کی جانب سے صوبہ سندھ میں ”کووڈ اور فلڈ رین ایمرجنسی “ کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دی جارہی ہیں۔

کاشف صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ یومِ دعا کے حوالے سے بھی ہماری ٹیم ممبران کی طرف سے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ کراچی میں طلحہ، حیدر آباد میں ساجدہ اور سکھر میں ایاز نے اپنی ٹیمز کے ہمراہ اِس اہم اور نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، دعا ہے کہ آج کے دن مانگی گئیں دعائیں بھی رنگ لے آئیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔