Wednesday, April 24, 2024

سندھ فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، مضرصحت چاکلیٹ کی بڑی کھیپ پکڑلی

سندھ فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، مضرصحت چاکلیٹ کی بڑی کھیپ پکڑلی
December 5, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت چاکلیٹ کی بڑی کھیپ پکڑلی، ضلع ملیر پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والی تین سگی بہنوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی حب ریور روڈ پر سندھ فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی مضرصحت چاکلیٹس کی بڑی کھیپ پکڑلی سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق چاکلیٹ کی معیاد 2019 میں ختم ہو چکی تھی، چاکلیٹ کو پسماندہ علاقوں

کی دکانوں میں سپلائی کیا جانا تھا، سندھ فوڈ اتھارٹی نے چاکلیٹس تلف کرکے کمپنی پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ضلع ملیر پویس نے الیاس گوٹھ سے منشیات کی سپلائی میں ملوث تین سگی بہنوں کو گرفتا ر کرلیا، گرفتار خواتین کے قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زائد فائن چرس برآمد ہوئی، تنیوں بہنیں پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔

اے وی ایل سی کلفٹن سائٹ اورملیر ڈویژن کی کارروائیاں کرکے 9 ملزمان گرفتار کرلیا کرملزمان سے چوری کی گئی پانچ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پاپوش نگر صرافہ مارکیٹ میں تالاتوڑگروہ کی واردارت ملزمان شٹرکے تالے توڑکر 30 لاکھ روپے مالیت کا سونا لے اڑے پولیس کے مطابق واردات صبح فجرکے وقت ہوئی واقعہ کا متاثرہ دکاندارمدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔