Saturday, April 20, 2024

نیب کی اسحاق ڈار، مہدی شاہ سمیت 7 کرپشن انکوائریوں کی منظوری

نیب کی اسحاق ڈار، مہدی شاہ سمیت 7 کرپشن انکوائریوں کی منظوری
December 3, 2020

چئیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جاری اعلامیہ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیسز کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی، سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سی ڈی اے حکام پر کلینک کا پلاٹ کمرشل مقاصد کے لیے الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔