Friday, April 19, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پنجے گاڑھنے لگے ، مزید 25افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پنجے گاڑھنے لگے ، مزید 25افراد جاں بحق
December 3, 2020

پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری  ہیں ، مہلک وائرس نے مزید 25 افراد کی جان لے لی صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد3 ہزار 91ہو گئی ،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں مزید 727 افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ،سرکاری و نجی اسپتالوں میں تعداد 1 ہزار 183 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار سے بڑھ گئی۔

آئی سی یو یونٹ میں بھی انتہائی تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تعداد 143تک پہنچ گئی،ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس میں آکسیجن پر مریضوں کی تعداد 488 ہو گئی،اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں532 مریض زیر علاج ہیں۔

لاہور کے سرکاری و پرائیوٹ  اسپتالوں میں 52مریض وینٹی لیٹرز پر جبکہ 217 مریض ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس میں تشویشناک حالت کے موجود ہیں،پنجاب کےنجی و سرکاری اسپتالوں میں 631 وینٹی لیٹرز اور 2ہزار 153 آکسیجن سلنڈر والے بیڈز خالی پڑے ہیں۔