Friday, April 19, 2024

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ ، عوام شدید مشکلات کا شکار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ ، عوام شدید مشکلات کا شکار
December 3, 2020

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، لائنز ایریا میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے  مکین پریشان ہیں ،  علاقہ مکینوں کے مطابق  کئی کئی گھنٹے گیس غائب رہتی ہے،  گیس جب آتی بھی ہے تو پریشرکم ہونےکے باعث اس پرکھانا نہیں بن سکتا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  ہم لکڑیوں پر کھانا بنانے پر مجبور ہوگئے ہیں،  ایک وقت کا کھانا بنانا کے لیے 60 روپے کی لکڑی خریدنی پڑتی ہے جبکہ  لکڑیوں پرکھانا بنانے سے دھواں گھرمیں بھر جاتا ہے جس سے سب سے زیادہ  بچے متاثر ہوتے ہیں ۔