Friday, April 19, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ، فردوس عاشق اعوان
December 3, 2020

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ دہائیوں سے رائج قوانین کی تجدید کیساتھ ساتھ خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ  قانون سازی کا محور ہے۔ بزدار حکومت نے اب تک پنجاب اسمبلی سے68 بلز منظور کروائے جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ   لُٹیروں سے لوٹا پیسہ واپس لینے، کرپشن کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے جدید قوانین ملکی ترقی میں معاون ثابت ہونگے۔