Thursday, March 28, 2024

پنجاب میں ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
December 2, 2020

 سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھانے پینے کے انتظامات کھلی جگہوں پر کریں۔ کھلی جگہوں پر بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔ حکومت کے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ بیٹھنے کے لیے لگائے جانے والے میز اور کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلہ رکھا جائے گا۔ کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ماسک پہنے، بار بار ہاتھ دھونے، بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر لازمی عمل کیے جائے۔ تمام کاروبار رات 10 بجے بند کرنے کے اوقات کار پہلے سے ہی متعین ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، گھر رہیں، محفوظ رہیں۔