Saturday, April 27, 2024

او آئی سی نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت کی ، حافظ طاہر اشرفی

او آئی سی نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت کی ، حافظ طاہر اشرفی
December 2, 2020

حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا او آئی سی کا اعلامیہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔ اجلاس سے قبل پراپیگنڈا کیا گیا کہ او آئی سی ایجنڈا میں کہیں کشمیر کا ذکر نہیں۔ 57 ممالک نے متفقہ طور پر کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کا مطالبہ کیا۔ 12 ربیع الاول سے ایک دن قبل وزیراعظم نے پوری اسلامی دنیا کو خطوط لکھے کہ متفقہ اقدام اٹھایا جائے۔ علما و مشائخ کے ساتھ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو توہین رسالت، کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر امہ کی تائید پر حکومت کو تحسین پیش کرنا چاہیئے۔

 حافظ طاہر اشرفی بولے آج ان لوگوں کو فلسطین یاد آگیا مگر جب مسجد اقصیٰ تین دن بند رہی تو ایک سابق حکومت نے مذمت تک نہیں کی۔ عمران خان کا اسرائیل کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف ہے۔