Wednesday, May 8, 2024

سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فوائد حاصل کیے ، نیب

سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فوائد حاصل کیے ، نیب
December 2, 2020

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو 18 اکتوبر 2019 کو طلب کیا گیا تھا۔ سلیم مانڈوی والا نے سوالنامے کا جواب بھی 5 ماہ بعد دیا۔ اعجاز ہارون نے جرم سے حاصل کی رقم مانڈوی والا کو بھی دی۔ اعجاز ہارون نے بعد میں یہ رقم قرض ظاہر کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت ، گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں۔ نیب کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے۔ نیب پر کسی قسم کے پراپیگنڈے سے دائو نہیں ڈالا جاسکتا۔