Friday, April 26, 2024

نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار ، حکمنامہ جاری

نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار ، حکمنامہ جاری
December 2, 2020

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

عدالت نے دفتر خارجہ کے آفیسر ڈائریکٹر یورپ مبشر خان کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویزات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر عدالتی نظیریں پیش کریں کہ اشتہاری ملزم کی اپیل کا کیا کیا جانا چاہیے۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ عدالت کے سامنے سرینڈر نہ کرنے پر نوازشریف کو الگ سے سزا ہو سکتی ہے۔ جسٹس عامر فاروق  نے ریمارکس  دیے کہ  اگر اس میں سزا ہو سکتی ہے تو اپیلوں میں بھی میرٹ پر فیصلہ ہو سکتا ہے۔ آئندہ ہفتے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پرسماعت ہے۔ کیا نوازشریف کی اپیلوں کو بھی انہی اپیلوں کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ  مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کا میرٹ بالکل مختلف ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہی کیس میں فیصلہ ہے۔ دونوں اپیلوں  میں کیس تو پورا کھلے گا۔ عدالت نے ارشد ملک کا کنڈکٹ بھی تو دیکھنا ہے۔

عدالت نے نوازشریف کی اپیل 9 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نواز شریف  کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس  جاری کر دیے ۔