Thursday, March 28, 2024

بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کی فنڈنگ سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے والی سندھ ریوولوشن آرمی بے نقاب

بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کی فنڈنگ سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے والی سندھ ریوولوشن آرمی بے نقاب
December 1, 2020

گرفتار دہشتگردوں نے تفتیشی  اداروں کو  بتایا کہ سندھ ریولوشن آرمی کے سربراہ  اصغر عرف سائیں کا  عرف صوفی عنایت کا تعلق سندھ کے علاقے ڈوکری سے ہے جبکہ اس کے نائب  معشوق قمبرانی کا تعلق جامشورو سے ہے۔

تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے اصغر شاہ اور معشوق قمبرانی افغان سرزمین سے پاکستان مخالف گروپ چلا رہے ہیں۔  کشمور کا سجاد عرف سوڈھو سندھی عرف سمیر تنظیم کے سوشل میڈیا معاملات کا ذمہ دار ہے اور بم بنانے کا ماہر ہے جبکہ بادشاہ بلو، جاوید منگریو، ممتاز سومرو ، بچل جتوئی اور سجاد شاہ بھی تنظیم کے فعال ارکان ہیں۔