Thursday, March 28, 2024

اسحاق ڈار کا برطانوی اینکر کے جائیداد اور لندن میں موجودگی پر چبھتے سوالات پر رنگ اُڑ گیا

اسحاق ڈار کا برطانوی اینکر کے جائیداد اور لندن میں موجودگی پر چبھتے سوالات پر رنگ اُڑ گیا
December 1, 2020

پاکستان سے مفرور اسحاق ڈار کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو مہنگا پڑگیا، سوال گندم جواب چنا، اسحاق ڈار اینکر کے چبھتے سوالات کے سامنے بے بس نظر آئے۔

اینکر نے سوال کیا کہ آپ کی اور آپ کے اہلِ خانہ کی کل کتنی جائیدادیں ہیں؟، پراپرٹی کے سوال پر اسحاق ڈار کا رنگ اُڑ گیا، تسلی بخش جواب نہ دے سکے، اسحاق ڈار کے اگرمگر پر اینکر نے پراپرٹی کی تفصیلات بتانے پر اصرار کیا۔

اسحاق ڈار کی سپریم کورٹ فیصلے پر تاویلیں دینے کی کوشش پر بھی اینکر نے اسحاق ڈار کو آئینہ دکھا دیا اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر بھی ان کی تصیح کردی۔

اینکر نے سوال کیا نوازشریف اور آپ دونوں سزا یافتہ اور لندن میں بیٹھے ہیں، آپ دونوں کی ساکھ کیا ہے؟، جواب میں اسحاق ڈار آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔

اسحاق ڈار سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ پاکستان جا کر اِن الزامات کیخلاف عدالت میں کیوں نہیں جاتے، تو سابق وزیر خزانہ نے بیماری کا بہانہ بنا دیا۔