Thursday, March 28, 2024

ترک صدر کا ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور رات کے کرفیو کا اعلان

ترک صدر کا ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور رات کے کرفیو کا اعلان
December 1, 2020

ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا آغاز جمعے کی رات نو بجے سے ہو گا، جو پیر کی صبح پانچ بجے تک جاری رہے گا جبکہ روزانہ کی بیناد پر بھی رات کا کرفیو نافذ ہو گا،،شہریوں کو رات نو سے صبح پانچ بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 ترک صدر نے پابندیوں کا اعلان کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا، جن کا اطلاق آج  سے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احتیاط سے اقدامات اٹھانے ہیں تاکہ کوئی سماجی یا معاشی بحران پیدا نہ ہو۔