Tuesday, April 16, 2024

افغانستان سے افواج کے حتمی انخلاء کا فیصلہ نیٹو ممالک کی مشاورت سے کرنا ہوگا، سیکرٹری جنرل نیٹو

افغانستان سے افواج کے حتمی انخلاء کا فیصلہ نیٹو ممالک کی مشاورت سے کرنا ہوگا، سیکرٹری جنرل نیٹو
December 1, 2020

نیٹو سیکرٹری جنرل نے  برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ نیٹو کو امریکی تعاون حاصل ہے۔ فوجی انخلاء کا انحصار طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جاری امن مذاکرات پر ہے۔

نیٹو سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں اکٹھے آئے تھے اور ہمیں صحیح وقت پر اکٹھے ہی نکلنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 جنوری تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔