Friday, April 26, 2024

چین کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

چین کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
November 30, 2020

آئی ایس پی آر کے مطابق  چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگ ہی نے علاقائی سلامتی کیلئےپاک فوج کی کاوشوں کو سراہا ، کہا کہ پاک فوج کاسی پیک منصوبوں کیلئےمحفوظ ماحول کی فراہمی میں کلیدی کردارہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چین کی علاقائی وعالمی امورمیں غیرمتزلزل حمایت پر شکر گزار ہیں، پاک فوج کیلئے چین کیساتھ ہرچیلنج پر پورا اترنے والے برادرانہ تعلقات قابل قدرہیں، پاکستان اورچین ہرموقع پرمتحد کھڑےرہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک مستقبل کےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےیکجاہیں۔

چینی وزیر قومی دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے  بھی  ملاقات  کی جس میں  مجموعی تذویراتی ماحول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا  گیا ۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق دونوں جانب سے آہنی برادرانہ، دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم کا اعادہ  کیا گیا ۔قبل ازیں جنرل وی فینگ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔