Saturday, April 27, 2024

شیخوپورہ میں مسافر بس اور ویگن میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں مسافر بس اور ویگن میں تصادم، 13 افراد جاں بحق
November 30, 2020

ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ مسافروں کی اموات جھلسنے کے باعث ہوئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں۔