Wednesday, April 24, 2024

ایبٹ آباد گلیات میں برفباری ، سیاحوں کی موج مستیاں جاری

ایبٹ آباد گلیات میں برفباری ، سیاحوں کی موج مستیاں جاری
November 29, 2020

برف سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ہی سیاحوں نے نتھیاگلی کا رخ کر لیا، سیاحوں نے  جہاں  گلیات  کے خوبصورت برف پوش نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا وہاں  زیپ لائن کے مزے  بھی لیتے رہے ، سیاحوں نے گلیات کے قدرتی حسن کو سراہا۔

دن بھر سیاحوں نے برف پر خوب موج مستیاں کیں اور رات کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔

سیاحوں کا کہنا  تھا کہ  برف کے خوبصورت موسم میں یہاں سہولیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں تو اس سے نہ صرف  سیاحت کو بھی فروع ملے گا بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔