Thursday, April 18, 2024

بانو قدسیہ کی 92ویں سالگرہ ، گوگل کا خراج عقیدت

بانو قدسیہ کی 92ویں سالگرہ ، گوگل کا خراج عقیدت
November 28, 2020

فیروز پور میں 28 نومبر1928 کو زمیندار گھرانے میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ کی شادی اردو ادب میں استاد کی حیثیت رکھنے والے اشفاق احمد سے ہوئی ۔بانو قدسیہ نے اردو اور پنجابی زبانوں میں ریڈیو  اور ٹیلی وژن کے لئے بہت سے ڈرامے لکھے ۔ان شہرہ آفاق ناول راجہ گدھ ہے جب کہ ان کے ڈرامے آدھی بات کو کلاسک کا درجہ حاصل ہے ۔

بانو قدسیہ کو 1983 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز دیا گیا ،2010 میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا اور سال 2012 میں بانو قدسیہ کو کمال فن ایوارڈ ، 2016 میں اعزاز حیات یعنی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بانو قدسیہ 26 جنوری 2017 میں 88 سال کی عمرمیں خالق حقیقی سے جا ملیں ۔