Saturday, April 27, 2024

کورونا کو نزلہ زکام کہنے والے آج اپوزیشن کو ایس او پیز یاد دلا رہے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

کورونا کو نزلہ زکام کہنے والے آج اپوزیشن کو ایس او پیز یاد دلا رہے ہیں ، مرتضیٰ وہاب
November 28, 2020

سندھ حکومت کےترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا کو نزلہ زکام کہنےوالےآج اپوزیشن کو کورونا ایس او پیز یاد دلا رہے ہیں،ان  کامقصد پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کرناہے ، مرتضٰی وہاب نےاسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتےہوئےانہیں فوری بحال کرنےکا مطالبہ کیا،

سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مرتضیٰ وہاب کا  کہنا تھا کہ  کورونا وائرس پر پی ٹی آئی اپوزیشن پر قیاس آرائیاں کررہی ہے، وزیراعظم کہتے گھبرانا نہیں ہے یہ نزلہ زکام ہے، آج یہ اپوزیشن کےجلسوں پرتنقید کررہےہیں ، آج سکھر میں اسد عمر نےٹینٹ لگاکرخطاب کیا، وہاں کون سے ایس او پی پر عمل کیاگیا۔

سندھ حکومت کےترجمان نےاسٹیل ملز سےملازمین کوبرطرف کرنےکی مزمت کی ، کہاکہ وزیر اعظم کہتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینگے لیکن آج  ملازمت واپس لی جارہی ہے، مرتضیٰ وہاب نےمطالبہ کیاکہ ملازمین کودوبارہ ملازمت پربحال کیاجائے۔

سندھ حکومت کےترجمان نےکہاکہ وفاقی حکومت کے ہر فیصلے میں دلچسپی زمین پر ہے، اسٹیل مل کی زمین صرف اسٹیل مل کے لئے دی گئی، اسٹیل مل کی زمین کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کرنے دینگے۔