Saturday, April 20, 2024

کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک 4 ملزمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے

کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک 4 ملزمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے
November 28, 2020

تحریک انصاف کی رہنماء لیلیٰ پروین کے ڈرائیور محمد عباس کی لاش کسی نے وصول نہیں کی، لیلیٰ پروین کہتی ہیں ان کے ڈرائیور کو ناحق قتل کیا گیا۔

لیلیٰ پروین رات گئے تھانے پہنچیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کروائیں گی۔

دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس ملزمان کا ساتھی تھا اور یہ ملکر وارداتیں کرتےتھے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم غلام مصطفیٰ گینگ کا سرغنہ تھا، پولیس نے 6 ماہ قبل ایک واردات  سے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کی تھی۔ جیو فینسنگ میں غلام مصطفیٰ اور دیگر ساتھیوں کے نمبر ریکارڈ پر آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ، عباس سمیت تمام ملزمان کا موبائل ریکارڈ اور گفتگو کی ریکارڈنگ حکام کے پاس موجود ہے۔

کراچی پولیس نے پنجاب پولیس سے ملزمان کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، ڈیٹا کی مدد سے اہم کیس میں مزید پیش رفت ہوسکے گی۔ ملزمان نے جہاں جہاں وارداتیں کی تھیں پولیس نے اِن تمام متاثرین کو بھی طلب کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کےمطابق گذشتہ روز بھی دومتاثرہ فیملیز نےدو ملزمان کی لاشیں دیکھ کر انہیں شناخت کیا تھا۔