Tuesday, March 19, 2024

خواتین کی سہولت کیلئے احساس ڈیجیٹل پروگرام متعارف کرایا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

خواتین کی سہولت کیلئے احساس ڈیجیٹل پروگرام متعارف کرایا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
November 27, 2020

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت توسیع پروگرام سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ احساس کفالت کے تحت مستحقین میں جولائی سے دسمبر تک کی امدادی رقوم کی ادائیگیوں کا آغاز ہوگیا۔ کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ احساس ادائیگی نظام سے ناخواندہ مستحق خواتین بھی با آسانی بائیومیٹرک اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلواسکتی ہیں۔ غریب خواتین اب کرپٹ ایجنٹس اور مافیہ کے ہاتھوں امدادی رقم سے کی جانے والی ناجائز کٹوتی سے محفوظ رہیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ احساس کفالت ادائیگی مرحلہ وار بنیادوں پر کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 4.3 ملین مستحق خواتین کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔ 6 ماہ کے عرصے کیلئے یکمشت رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ہر خاتون کو جولائی تا دسمبر کے عرصہ کیلئے 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید بتایا کہ احساس ڈیٹا میں شامل کئے گئے اضافی مستحقین کو رقوم کی ادائیگی دسمبر سے شروع کی جائے گی۔ پاکستان میں پہلی بار غریب خواتین کو ڈیجیٹل والٹس میں اپنی رقم محفوظ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے عمران خان نے احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں سے گفتگو بھی کی۔