Friday, March 29, 2024

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی
November 27, 2020

 نماز جنازہ میں نوازشریف، اسحاق ڈار، حسین اور حسین نواز، سلیمان شہباز، علی ڈار، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ، علی عمران  و دیگر نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد نواز شریف اور اہل خانہ کے افراد نے بیگم شمیم اختر کا آخری دیدار کیا، نواز شریف نے میت پر خوشبو لگائی اور دعائے مغفرت کی، اس کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت ریجنٹ پارک مسجد سے ایئرپورٹ پاکستان کیلئے روانہ کی گئی۔

بیگم شمیم اختر کا انتقال اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں گھر پر ہی ہوا تھا۔