Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات ، سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات ، سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال
November 24, 2020

ملاقات میں لاہور میں چائنہ سینٹر ، سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ سیڈ ڈویلپمنٹ اور زرعی شعبہ سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چائنہ سینٹر، سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے۔ پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی۔

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیا ہے۔ سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی۔