Friday, April 26, 2024

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا اہم ایشو ہے، فیاض چوہان

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا اہم ایشو ہے، فیاض چوہان
November 24, 2020

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو بیان میں کہا، بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی پنجاب حکومت رولز کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب پرزن رولز 1978 کے رول 545-بی کے تحت متعلقہ ڈی سی 12 گھنٹے تک پیرول پر رہائی دے سکتا ہے۔ اِس سے زیادہ مدت کے لیے رہائی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے۔ اِس سے قبل دو سے تین دن، اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف صاحب کو بارہ دن کی رہائی کی مثالیں موجود ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پنجاب حکومت شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ تجہیز و تکفین، مذہبی اور خاندانی رسومات کی ادائیگی پر ہر ممکن تعاون کرے گی۔