Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 34 زندگیوں کا چراغ گل کردیا

کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 34 زندگیوں کا چراغ گل کردیا
November 23, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے  تازہ اعداد و شمار کےمطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 34 افراد جاں بحق ہوگئے ، اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 696 ہو گئی ۔پاکستان میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 348 تک پہنچ گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے ۔

 

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 329 ، پنجاب میں 1 لاکھ 14 ہزار 508 ، خیبرپختونخوا  میں 44 ہزار 599 ، بلوچستان میں 16 ہزار 810 ، اسلام آباد میں 27 ہزار 18 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہزار 123 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542 ہے ۔

 

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 36 ہزار 929 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، اب تک 52 لاکھ 16 ہزار 955 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 763 اسپتالوں میں کورونا کے 2 ہزار 155 مریض زیر علاج ہیں۔