Friday, March 29, 2024

صدر، وزیر اعظم، بلاول، چودھری برادران کا بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر، وزیر اعظم، بلاول، چودھری برادران کا بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس
November 23, 2020

 بیگم شمیم اختر کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےمرحومہ کے بلند درجات اورلواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔ سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹونے افسوس کیا،چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی نے بیگم شیم اختر کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا والدہ سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نعمت نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور اور علامہ طاہر اشرفی نے بھی نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیگم شمیم اختر کی وفات پر دلی دکھ اور سوگوار خاندان کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نےٹویٹ کیا کہ اللہ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، وزیرریلوے شیخ رشید نے بھی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس  کیا۔