Thursday, April 25, 2024

نیب کو صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، پشاور میٹرو، سلائی مشین، مالم جبہ، فارن فنڈنگ نہیں، بلاول بھٹو

نیب کو صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، پشاور میٹرو، سلائی مشین، مالم جبہ، فارن فنڈنگ نہیں، بلاول بھٹو
November 22, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو صرف اپوزیشن نظر آتی ہے ، پشاور میٹر،سلائی مشین، مالم جبہ، فارن فنڈنگ نہیں۔

بلاول بھٹو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج تاریخی مہنگائی، تاریخی غربت اور تاریخی بیروزگاری ہے،موجودہ حکومت کرپٹ ترین ہے، نیب کو صرف اپوزیشن نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت جلسے روکنے کیلئے کورونا سے ڈراتی ہے، وبا کے ساتھ نااہل حکومت کا بھی مقابلہ کرنا پڑے گا۔