Thursday, April 25, 2024

والدہ کی وفات ، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مشاورت

والدہ کی وفات ، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مشاورت
November 22, 2020

لندن (92 نیوز) نواز شریف کی وفات پر نواز شریف نے وطن واپسی کے متعلق مشاورت  شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف وطن واپس آنے کو تیار ہیں۔

نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم  لندن میں انتقال کر گئیں  جن کی تدفین لاہور میں ہو گی ، نواز شریف  نے بھی وطن واپسی سے متعلق  مشاورت شروع کر دی ہے  ، ذرائع کے مطابق حسین نواز ، حسن نواز اور اسحاق ڈار نے  پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف  پاکستان واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ مریم نواز اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔