Friday, April 19, 2024

اداروں کو بدنام، معیشت کی تباہی کے مجرم اب عوام کی صحت و روزگار کے در پے ہیں، شبلی فراز

اداروں کو بدنام، معیشت کی تباہی کے مجرم اب عوام کی صحت و روزگار کے در پے ہیں، شبلی فراز
November 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کو بدنام اور معیشت تباہ کرنے والے مجرم اب عوام کی صحت اور روزگار کے در پے ہیں۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1330399939579535362?s=20 وفاقی وزیر شبلی فراز نے ٹویٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کورونا کے شدید خطرات میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا سیاسی سفاکی اور ظلم ہے۔ معمولی سیاسی فائدے کے لیے بے گناہ انسانوں اور کارکنوں کی زندگیوں سے کھیلنا مفاد پرست سیاسی ٹولے کی ذہنیت بے نقاب کرتا ہے۔ اداروں کو بدنام ، معیشت کی تباہی ، مجرم ، عوام کی صحت ، روزگار ، شبلی فراز ، ٹویٹ اُنہوں نے لکھا، یہ اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے عوامی صحت اور روزگار دونوں متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ کرپشن کے کورونا کا عوام حساب لیں گے،عدالتی احکامات کے بعد جلسوں کا انعقاد قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔