Thursday, April 25, 2024

کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن، نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی، وزیراعظم

کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن، نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی، وزیراعظم
November 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1330414557551091713?s=20 وزیراعظم نے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ واضح کرتا ہوں، پی ڈی ایم لاکھوں جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا۔ اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے سنگدلی کے ساتھ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1330414551708413953?s=20 اُن کا کہنا تھا کہ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا۔ کراچی میں 148، لاہور میں 114 اور اسلام آباد میں 65 فیصد کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کی صلاحیت کو 70 فیصد استعمال کیا گیا۔