Tuesday, May 7, 2024

کورونا خطرہ نہیں، زندگیوں کو خطرہ ہے، اسد عمر کا سیاسی رہنماؤں کو پیغام

کورونا خطرہ نہیں، زندگیوں کو خطرہ ہے، اسد عمر کا سیاسی رہنماؤں کو پیغام
November 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے لئے یہ پیغام ہے، کورونا خطرہ نہیں ہے، زندگیوں کو خطرہ ہے۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1330392092422627328?s=20 وزیر اسد عمر نے ٹویٹ میں لکھا کہ چار ماہ کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کورونا اموات کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی۔ گزشتہ روز کورونا مرض میں مبتلا 59 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ 15 روز میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اُنہوں نے لکھا کہ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا، کراچی میں 148، لاہور میں 114 جبکہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 65 فیصد اضافہ ہوا، ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کی صلاحیت کو 70 فیصد استعمال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی ضروری ہے کے قوم یکجا ہو کر پھر سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، تاکہ ہم لوگوں کی صحت کی بھی حفاظت کریں اور لوگوں کے روزگار کو بھی بچا سکیں۔