Friday, March 29, 2024

جی بی اے 3 گلگت میں الیکشن کیلئے پولنگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں مقابلہ

جی بی اے 3 گلگت میں الیکشن کیلئے پولنگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں مقابلہ
November 22, 2020
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان میں جی بی اے 3 گلگت میں پولنگ پُرامن طریقے سے جاری، تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن جی بی کے مطابق حلقے میں 77 پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جی بی اے تین گلگت میں 41 ہزار 360 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے ہیں، ایک ہزار 754 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، امیدواوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔