Saturday, April 20, 2024

بورے والا میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر و دیگر کی شرکت

بورے والا میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر و دیگر کی شرکت
November 21, 2020

بورے والا( 92 نیوز) بورے والامیں سیرت النبی ﷺ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا   کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ  کمشنر   سمیت  متعدد افراد نے شرکت کی۔

بورے والا  میں سیرت النبی ﷺ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر وقاص رشید اور اسسٹنٹ کمشنر کا مران بشیر ڈوگر سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور دیگر شرکاء نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات ہر ذی روح کے لیے اللہ کی رضا حاصل کر نے کا انمول ذریعہ ہیں۔ اس موقع پر  طلباء کیلئے تقریری مقابلے کا اہتمام  بھی کیا گیا جس میں بچوں نے  حصہ لیا ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے انعامات بھی تقسیم کیے۔