Friday, April 26, 2024

پشاور میں کل عظیم الشان جلسہ ہوگا ،حکومت کو کوئی اور وجہ نہ ملی تو کورونا کا خطرہ کہہ دیا، فضل الرحمن

پشاور میں کل عظیم الشان جلسہ ہوگا ،حکومت کو کوئی اور وجہ نہ ملی تو کورونا کا خطرہ کہہ دیا، فضل الرحمن
November 21, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) پی ڈی ایم کے صدر  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل پشاور میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، حکومت نے روکنے کی بہت کوشش کی، کوئی اور وجہ نہ ملی تو کہا کورونا کا خطرہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  حکومت کوویڈ19کی بات کر رہی ہے لیکن وہ کوویڈ18کی بات کررہے ہیں، ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے، اس سے جان چھوٹے تو قوم شفایاب ہوجائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے  علامہ خادم رضوی کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا۔