Friday, March 29, 2024

سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ، مصطفیٰ کمال اور دیگر پر فرد جرم عائد

سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ، مصطفیٰ کمال اور دیگر پر فرد جرم عائد
November 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں مصطفیٰ کمال اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا، عدالت نےگواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ مصطفی کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مصطفی کمال سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نےگواہوں کوطلب کرتےہوئےسماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی۔ مصطفی کمال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کا خیرمقدم کیا۔ کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے اپوزیشن اور حکومت کو مذاکرات کرنے چاہیں۔ پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ بلاول کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے انقلاب کی بات کریں، مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں۔