Saturday, April 20, 2024

کورونا سے مزید 42 افراد جاں بحق، 2 ہزار 843 افراد وائرس میں مبتلا

کورونا سے مزید 42 افراد جاں بحق، 2 ہزار 843 افراد وائرس میں مبتلا
November 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 ہزار 843 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 603 ہو گئی۔ این سی او کے مطابق ایک روز کے دوران 42 ہزار 752 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہے۔