Friday, April 19, 2024

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ماسک، بیرون ملک سفر کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ماسک، بیرون ملک سفر کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار
November 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا لیے گئے، کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ماسک لازمی قرار، بیرون ملک جانے والے کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرینگے۔ پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں کھانے کی فراہمی بند کردی۔ کورونا وائرس بڑھتے کیسز۔۔ کراچی ائیرپورٹ پرمزید سخت اقدامات۔۔ مسافروں اور عملے کیلئے نئی ہدایات جاری اے ایس ایف کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کی ہدایت۔۔ جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ طلب،کورونا سرٹیفکیٹ اور اسکریننگ کے بعد چیک ان کا ونٹر جانے کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کیلئے ماسک بھی لازمی قرار۔۔ مسافروں کو لینے والے خود گاڑیوں میں انتظار کریں گے،ملک بھر کے ائیرپورٹس پر وزیٹر کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب قومی ایئرلائنز نے کورونا کے باعث مسافروں کے فوڈ مینیو میں تبدیلی کردی۔۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں میں گرم مشروبات کی جگہ ٹھنڈے مشروبات پیش کئے جائیں گے، جبکہ اندرون ملک کی پروازوں میں کھانے کی فراہمی بند کردی۔ دوسری جانب سی اے اے نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی آمد کو تین کیٹگری میں تقسیم کردیا، کیٹگری اے میں شامل ممالک کی تعداد 30 سے 21 کردی گئی ہے، اے کیٹگری ممالک  کے مسافرو ں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔ کیٹگری بی اور سی میں شامل ممالک کےمسافر کو ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا جبکہ تمام مسافروں کو  ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئی ایس  اوپیز 20 نومبر سے 31 دسمبر تک نافد العمل رہے گی۔