Friday, April 26, 2024

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، چین کے اشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، چین کے اشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل
November 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانیوں کے لیے کورونا کے علاج کے حوالے سے اچھی خبر ہے، چین کے اشتراک سے تیار کردہ کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل کر لئے۔ ڈاکٹرز نے اگلے 2 سے 3 ماہ میں کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کی نوید سنا دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال تقریباً 5 ہزار پاکستانیوں کو ویکسین لگائی گئی، اب تک نتائج مثبت ہیں، جن کو ویکسین لگی ہے وہ صحت مند ہیں۔