Tuesday, March 19, 2024

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، معاشی ٹیم کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، معاشی ٹیم کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ
November 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا، معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں غریب طبقے کے تحفظ کیلئے اقدامات اور کفالت پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے معاشی نظم و ضبط اور ملکی قرضوں کے بہتر انتظام پر معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔