Thursday, March 28, 2024

سندھ، کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 19 مریض دم توڑ گئے

سندھ، کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 19 مریض دم توڑ گئے
November 20, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ ہلاکتیں،انیس مریض انتقال کرگئے، کراچی کے سرکاری اسکول میں 22 اساتذہ اور 50 طلبا کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، سندھ میں 4 ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 19 مریض جان سے گئے۔ وزیر اعلیٰ مُراد علی شاہ نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے میں مزید 12975 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 1276 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 827 مریض صحتیاب ہوئے۔ کراچی کے نجی اسپتال نے ایک ہی اسکول کے 70 سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق کردی۔ نجی اسپتال کی رپورٹ کے مطابق پی اینڈ ٹی کالونی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول میں 22 اساتذہ اور 50 طلبا کورونا کا شکار ہوگئے، ذرائع کے مطابق تاحال اسکول سیل نہیں کیا گیا۔