Friday, April 19, 2024

اپوزیشن جلسوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے، شبلی فراز

اپوزیشن جلسوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے، شبلی فراز
November 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا اپوزیشن جلسوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا کورونا کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ مکمل لاک ڈاون کی وکالت کرنے والے یوٹرن نہ لیں۔ ذاتی مفاد کے بجائے عوام کی صحت کو خدارا ترجیح دیں۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1329382546296201216?s=20 ادھر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا پر بلاول بھٹو کے یوٹرن کی ویڈیو شیئر کردی اور لکھا یہ سنیں اپوزیشن رہنما کرونا سے بچاؤ کیلئے کیا تجویز کرتے تھے، اب بھی وقت ہے، فہم و فراست سے فیصلہ کریں۔